مکہ مکر مہ 24 ستمبر ( ایجنسیز) مناسک حج جمعرات 2 اکتوبر سے شروع ہونے اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ جمعہ 3اکتو بر کو ہونے کا امکان ہے چنانچہ اس سال حج اکبر ہوسکتا ہے۔جب کہ کہ سعودی وزارت حج کے مطابق اب تک 9 لاکھ عازمین حج حجازمقدس پہنچ چکے ہیں۔
اس سال13لاکھ سے زائد عازمین کی آمدمتوقع ہے۔ سعودی سپریم کورٹ نے مملکت میں مقیم تمام مسلمانوں
کو 24ستمبر 2014بروز بدھ بمطابق 29ذیقعد کو سعودی عرب میں اسلامی سال کے آخری مہینے ذوالحج کاچاند دیکھنے کا کہا ہے۔ دوربین یا خالی آنکھ سے چاند دیکھنے والے قریبی عدالت کو اطلاع دیں اور اپنی شہادت ریکارڈ کرائیں۔ سعودی سپریم کورٹ نے تمام مسلمانوں سے کہا ہے کہ وہ نیکی اور سیدھے راستے پر تعاون کیلیے ذوالحج کا چاند دیکھیں۔ ادھر سعودی وزارت حج کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے مختلف ملکوں سے ابھی تک 9 لاکھ کے قریب عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں جب کہ 13لاکھ سے زائد عازمین سعودی عرب آئیں گے۔